شیعہ صاحبان اپنی مسجد سنیوں کو دیں تو قدیم شیعہ منتظم کے ہاتھ سے انتظام لے لینا
سوال
ڈیڑھ سو سالہ ایک قدیم مسجد شیعہ صاحبان کی تھی، انہیں کی نماز ہوتی تھی، زمانہ کے رد وبدل سے صرف ایک گھر ان کا رہ گیا، وہ مسجد ان کے متولی صاحب نے اہل سنت والجماعت کو دیدی کہ تم اپنی اذان وجماعت کرلو، مگر انتظام ان کے ہاتھ میں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انتظام ہمارے ہاتھ میں ہو، وہ انتظام چھوڑ نا نہیں چاہتے تو ان سے انتظام لینا کیسا ہے؟
جواب
جب زمانہ قدیم سے وہ مسجد کے انتظامات کرتے چلے آرہے ہیں، اور کوئی نقصان یا خیانت ثابت نہیں ہے، تو ان کو اس انتظام سے الگ نہ کیا جائے، بلکہ ان کے ساتھ تعاون کیا جائے، ہاں اگر وہ خود ہی انتظام سے دست بردار ہو جائیں تو دوسری بات ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔