الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تمه سوال بالا

سوال

سلسلہ عریضہ سابقہ سوال (۳) میں یہ غلط درج ہو گیا کہ واقف کے انتقال کے بعد دو پوتے اور ایک پوتی اور پیدا ہو گئی اصل میں پوتی بزمانہ حیات واقف موجود ہے اور پوتے بعد میں پیدا ہوئے مگر واقف نے پوتی کا نام باوجود موجودگی وقف نامہ میں صراحت درج نہیں کیا ہے اس کو ملحوظ رکھ کر جواب ارسال فرمایا جاوے۔

جواب

پوتی جب کہ واقف کے سامنے ہی موجود تھی اور واقف نے کوئی حصہ اس کے لئے نبیرگان کے ساتھ متعین نہیں کیا تو وہ نبیرگان کے ساتھ اس رقم میں شریک نہیں ہو سکتی البتہ نبیرگان بعد بلوغ اگر حاجت مند نہ رہیں تب پوتی کو دوسرے مستحقین میں بشرط حاجت مندی شمار کیا جا سکتا ہے۔ العبد محمود گنگوہی

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو