الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زوجہ دیوث کیا کرے

سوال

جو شخص ایسا ہو کہ اس کی بیوی غیر آدمی سے ملتی ہو اور ہمیشہ جوتے کپڑے اور کھانے کی اشیاء فرمائش کر کے حاصل کرتی ہو اور خاوند اسکا اس امر کے خلاف نہ ہو بلکہ خود بھی بیوی کے پاس سے کھاتا پیتا ہو تو ایسے شخص کیلئے شریعت کیا کہتی ہے، اس سے اس کی بیوی کو علیحدہ کر کے دوسری جگہ نکاح کرنا جائز ہے، یا نہیں جب کہ اس کی بیوی بھی اس کی اس حرکت سے خلاف ہو۔

جواب

ایسا شخص شرعاً دیوث ہے، عورت کو بھی شرعاً ہرگز جائز نہیں کہ ناجائز کام میں شوہر کی اطاعت کرے برادری کے با اثر لوگوں کو چاہئے کہ جس طرح ہو اس کو اس حرکت سے روکیں اگر وہ باز نہ آوے اور عورت کو حرام پر مجبور کرتا ہو تو عورت کو چاہئے کہ کسی طرح لالچ سے یا ڈرا کر طلاق حاصل کر لے اس کے بعد عدت گزار کر عورت کو دوسری جگہ نکاح کرنا جائز ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو