الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوی کو زانیہ کہنا

سوال

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو کہے اور تحریر بھی لکھ دے کہ تو فلاں مرد سے زنا کراتی رہتی ہے اور اس بات کا اعلان کراتا پھرے تو اس شخص کی بیوی پر مرد کے قول سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

جواب

بغیر ثبوت شرعیہ کے ایسا کہنا سخت معصیت اور کبیرہ گناہ ہے، اس کی سزا لعان ہے لیکن یہاں اس کے شرائط موجود نہیں، اس لئے لعان کا حکم نہیں کیا جائے گا تاہم ایسا کہنے سے نہ طلاق ہوئی ہے نہ نکاح ختم ہوا، اگر اس کے نزدیک اس کی بیوی ایسی ہے اور وہ اس کو رکھنا نہیں چاہتا تو طلاق دے کر معاملہ ختم کر دے ورنہ ایسا کہنے سے باز آئے اور بیوی کی نگرانی وحفاظت کا اہتمام کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو