الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا کثرت سے طلاق دینا

سوال

حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے ازواج کثرت سے کی ہیں اور طلاق بھی دی ہے، ایک صاحب نے اس کی وجہ یہ بتلائی کہ عورتیں از خود برضامندی وحصول شرف سلسلہ نسب نکاح کے لئے حضرت امام حسن کو آمادہ کرتی تھیں، اور چار سے زائد کو بیک وقت نہیں رکھا جاسکتا، اسی لئے طلاق دے دے کر ان سے نکاح کرنا پڑا جس کی وجہ سے کثرت نکاح وکثرت طلاق ہوئی، دوسرے رفیق نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت امام حسن کو کثرت نکاح سے منع فرمایا، لیکن منکوحات کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان میں داخل کرنے کے شرف اور ان کی اخروی نجات کے لئے انہوں نے…

جواب

نجات اخروی کا مدار ایمان وعمل صالح پر ہے، صرف نسب کی شرافت پر نہیں، البتہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک نسب کو شرافت ضرور حاصل ہے، ایمان وعمل صالح کے ساتھ اگر یہ شرافت بھی حاصل ہو جائے، تو نور علی نور ہو کر بیشی درجات کا ذریعہ ہے، اگر خدانخواستہ ایمان وعمل صالح نہ ہو تو شرافت نسب ہرگز ذریعہ نجات نہیں خود ساختہ برہمنی ذہنیت اور اسلامی تعلیم میں فرق بالکل ظاہر ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو