الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تعليق تفويض قبل النكاح

سوال

زید نکاح کرتا ہے، ہندہ سے ذیل کی شرطوں کے ساتھ اور شرط قاضی کے آفس سے رجسٹرڈ کی ہوئی ہے۔ (۱) پردہ کے ساتھ رکھے گا، شریعت کے مطابق تمام امور انجام دے کر ہر ماہ آٹھ روپیہ خوراکی دے گا۔ (۲) ہندہ کی اجازت کے بغیر دوسرا نکاح نہیں کرے گا۔ (۳) ضرب وشتم نہیں کرے گا۔ (۴) ہندہ مہر اور خوراکی کا روپیہ جس وقت طلب کرے گی فوراً ادا کرے گا۔ (۵) اگر زید مجنون ہو یا عنین یا کسی دور کے سفر میں غائب ہو جائے، یا مذکورہ شرائط میں سے کسی شرط کے خلاف کرے تو ہندہ طلاق تفویض کے ساتھ نکاح فسخ کر کے دوسرے شوہر سے نکاح کر سکے گی۔ (۶)

جواب

اگر بعد عقد نکاح ان شرائط سے تفویض طلاق کی ہے، یا قبل نکاح، مگر ان کو نکاح کی طرف منسوب ومضاف کیا ہے، تب تو یہ شرائط معتبر ہے، اور ان کے خلاف کرنے سے تفویض طلاق ہو جائیگی اور عورت کو طلاق دینے کا اختیار ہوگا، اور اگر قبل عقد ان شرائط سے تفویض طلاق کی ہے اور ان کو نکاح کی طرف منسوب ومضاف نہیں کیا ہے، تو شرعاً اس کا کوئی اعتبار نہیں، یہ سب شرطیں اور تفویض بیکار ہیں، عورت کو اپنے…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو