الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کھڑے ہو کر مسواک کرنا

سوال

چلتے پھرتے یا کھڑے ہونے کی حالت میں حضور اکرم صلى الله عليه وسلم سے مسواک کرنا ثابت ہے یا نہیں؟

جواب

چلتے پھرتے یا کھڑے ہو کر مسواک کرنے کی کوئی صراحت نہیں ملی البتہ فقہاء نے صرف لیٹ کر مسواک کرنے کو مکروہ لکھا ہے۔ ویکرہ مضطجعاً لأنه يورث كبر الطحال الخ مجمع النهر ص ۲۵ ج ۱ کتاب الطهارة، مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت. البته حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرض الوفات میں لیٹ کر مسواک کرنا جو ثابت ہے وہ عذر پر محمول ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو