گڑھے بھر پانی میں نجاست گرنے سے نا پاک !
سوال
اگر کوئی سنسان میدان میں قضاء حاجت کے بعد بغیر ڈھیلے سے استنجاء کئے کسی ایسے گڑھے میں گھس کر پانی لے لے جو یقیناً دہ دردہ نہیں ہے تو اس عمل کے بعد وہ پانی پاک رہے گا یا ناپاک ہو جائے گا؟ اور دہ دردہ مقدار سے کم گڑھے میں کتنی مقدار نجاست گرنے سے پانی ناپاک ہو جائے گا؟ اور نجاست غلیظہ و خفیفہ، اسی طرح نجاست مرئیہ ان تمام قسموں کی نجاست میں اس گڑھے کے پانی کو نا پاک کرنے کی مقدار بیان فرمائیں؟
جواب
جو گڑھا چھوٹا ہو (دہ دردہ سے کم ہو) ہر قسم کی نجاست سے نجس ہو جائے گا، خواہ کتنی ہی مقدار نجاست اس میں گرے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔