پخته فرش ناپاک ہو جائے تو اس پر نماز کا حکم
سوال
عید گاہ کا پختہ فرش بنانا جائز ہے یا نہیں؟ جب کہ عید گاہ کے صحن میں ایسا درخت موجود ہے جو پورے صحن کو احاطہ کئے ہوئے ہے اور تمام سال جانور بیٹ کرتے رہتے ہیں جب فرش ہو جائے گا تو اس کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے پختہ اینٹ نجاست رقیقہ کو جذب کرتی ہے یا نہیں؟ جو ثواب مسجد کے پختہ فرش کا ہے وہی ثواب عید گاہ کے فرش کا ہے یا نہیں؟
جواب
پختہ فرش بنانا بھی جائز ہے۔ متولی اور نمازیوں کی جیسی رائے ہو عمل کر لیا جائے جن پرند جانورں کا گوشت حلال ہے انکی بیٹ کی وجہ سے فرش نجس نہیں ہوتا پختہ فرش پر رقیق نجاست گرکر جب خشک ہو جائے اور نجاست کا اثر باقی نہ رہے تو وہ فرش نماز کیلئے پاک ہو جائیگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔