الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

Иджаза продавцам табака и браслетов

سوال

زید بکر کے یہاں پیری مریدی ہوئی ہے۔ زید بوجہ ضعیفی اپنے اہل تعلق میں سے دو صاحبان کو دستار بندی کر کے اجازت دینا چاہتے ہیں۔ ہر دو صاحبان اللہ اللہ کرنے والے ہیں اور تمباکو نوشیدنی اور خوردنی کی تجارت کرنے والے ہیں۔ کیا ان صاحبان کو اجازت دے سکتے ہیں اور چوڑی کی تجارت بھی کرتے ہیں؟

جواب

اگر ان کو اللہ پاک نے اخلاق فاضلہ اعمال صالحہ نسبت احسانیہ سے نوازا ہے اور استحکام پیدا ہو گیا ہے تو ان کو مجاز بنانا درست ہے۔ تمباکو خوردنی و نوشیدنی کی تجارت حرام نہیں ہے، ناپسند ہے بدبو کی وجہ سے یہ ایسی چیز نہیں کہ اس کی وجہ سے ایک اہل کو محروم کیا جاوے۔ چوڑیوں کی تجارت بھی فی نفسہ جائز ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو