الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

Мурид без сохранившейся санады

سوال

زید پابند صلوۃ و صوم بھی ہے۔ تقریباً چالیس بیالیس سال سے علانیہ طور پر سلسلۂ بیعت قادری مسلک میں جاری کئے ہوئے ہے۔ زید جن بزرگ سے خود کو بیعت بتاتا ہے وہ زید کے پیر مرشد و شیخ طریقت سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ نقشبندیہ سہروردیہ میں خلافت حاصل کئے ہوئے تھے۔ زید کا یہ قول مصدقہ ہے کہ وہ شیخ طریقت کی صحبت میں بچپن سے رہا۔ تعلیم و تربیت بھی شیخ طریقت کے پاس پائی۔ شیخ طریقت کے آستانہ و خانقاہ کی طرح آستانہ و خانقاہ قائم کی مسجد تعمیر کرائی، مدرسہ قائم کیا۔ مگر زید کے پاس شیخ طریقت مذکور سے حاصل کردہ کوئی سند نہیں۔

جواب

جب زید کہتا ہے کہ میں فلاں بزرگ سے مرید ہوں تو بلا وجہ اس کی تکذیب کیوں کی جائے اور یہ قول کوئی شرعی حکم نہیں جس کا تسلیم کرنا واجب ہو۔ ایک شخص اپنے ایک حال کی خبر دیتا ہے۔ آثار سے وہ صادق معلوم ہوتا ہے۔ تو سچ مان لیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو