کپورے کے متعلق حضرت گنگوہیؒ کا فتویٰ
سوال
بعض لوگ کہتے ہیں کہ کپورے کے متعلق مولانا گنگوہیؒ نے اپنے فتاویٰ میں لکھا ہے کہ بکرے کے خصیہ کھانا شرعاً جائز ہے کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
حضرت مولانا گنگوہیؒ کی طرف اس کی نسبت صحیح نہیں بلکہ ان پر بہتان ہے، انہوں نے بکرے کے خصیہ کو منع لکھا ہے، دیکھو فتاویٰ رشیدیہ مطبوعہ خواجہ برقی پریس دہلی ۱۳۵۲ھ جلد دوم، اور تذکرۃ الرشید حصہ اول ص۱۷۴۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔