جو خون ذبیحہ میں گوشت کیساتھ لگا رہ جائے وہ پاک ہے، ذبح بھی دباغت ہے
سوال
حلال جانوروں کا دم مسفوح نکل جانے کے بعد جو خون گوشت میں باقی رہ جاتا ہے، وہ پاک ہے، یا ناپاک؟ اگر مصلیوں کے کپڑے یا جسم میں لگ جائے تو اس سے نماز صحیح بھی ہو جائے گی یا نہیں، کوئی کراہت وغیرہ تو نہیں غیر ماکول اللحم جانوروں کو اگر تسمیہ کے ساتھ ذبح کیا جائے تو اسکا گوشت اور جو خون گوشت میں رہ جاتا ہے وہ بھی پاک ہے یا نہیں، کیا مذبوحہ جانوروں کے چمڑے پر قبل دباغت نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں، آیا ماکول اللحم اور غیر ماکول اللحم جانوروں کے چمڑے میں کچھ فرق ہے یا نہیں؟
جواب
بعد ذبح جو خون گوشت سے چپکا ہوا رہ جاتا ہے وہ نجس ہے، جب کہ وہ سائل ہو اور جو خون رگوں میں اور گوشت کے اندر ہو وہ نجس نہیں جب کہ وہ سائل نہ ہو، ”مالزق من الدم السائل باللحم فهو نجس ومابقى فى اللحم والعروق من الدم الغير السائل فليس بنجس“ اھ کبیری ص۱۹۳۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔