رمضان کے متعدد روزوں کے قضاء کا طریقہ
سوال
زید نے قضائے عمری کے روزوں کی نیت اس طرح پر کی کہ میرا جو روزہ قضاء ہوا ہے وہ رکھ رہا ہوں، اسی طرح نیت کر کے اس نے سب روزے رکھ لئے یہ درست ہوئے یا نہیں؟ جب کہ مسئلہ شاید یوں ہے کہ نیت کرے کہ پہلے سال کے رمضان کی قضاء دوسرے تیسرے کی قضاء رکھ رہا ہوں علی الترتیب۔
جواب
تعین کر لینا تو بلا اختلاف یہ قضا درست ہو جاتی، اب بلا تعیین روزے پورے کر لئے تب بھی ایک قول پر درست ہو گئے، بحوالہ خلاصہ مراقی الفلاح میں اس قول کو بھی صحیح لکھا ہے دوبارہ قضاءرکھنے کی ضرورت نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔