ترتیب میں غلطی
سوال
امام صاحب نے والضحى واللیل اذا سجی پڑھا اور پھر اس سے جو پہلی سورت ہے اس کی ایک آیت چھوڑی اور قرآت یہاں سے شروع کی والنهار اذا تجلى وما خلق الخ. یعنی یہی سورت آخر تک پڑھی۔ اس صورت میں نماز ہوگی یا نہیں؟ اور سجدہ سہو ہوگا یا نماز لوٹانی پڑیگی یا بغیر کچھ کئے ہی نماز ہو جائے گی؟
جواب
اس صورت میں نماز فاسد نہیں ہوئی۔ سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوا۔ اعادہ بھی لازم نہیں۔ اس غلطی کی وجہ سے معنی نہیں بگڑے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔