بے محل وقف اور مد کرنا
سوال
ہمارے یہاں کے امام صاحب قرآت کے اندر جہاں آیت ہوتی ہے وہاں پر نہیں رکتے اور جہاں آیت نہیں ہوتی وہاں رک جاتے ہیں۔ جہاں مدیا کھڑا الف ہوتا ہے وہاں پر نہیں ٹھہرتے ہیں، جہاں نہ مد ہو نہ الف وہاں ٹھہرتے ہیں۔ الف کو نہیں کھینچتے اور جہاں الف نہیں ہوتا وہاں کھینچتے ہیں۔
جواب
جہاں آیت ہو وہاں آیت کرنا اچھا ہے، جہاں آیت نہ ہو وہاں آیت نہ کرنا اچھا ہے سانس بے جگہ ٹوٹ جائے تو آیت کر سکتا ہے۔ بلا وجہ بے موقع آیت نہ کی جائے مد کی جگہ مد پڑھیں جہاں مد نہ ہو وہاں مد نہ کیا جائے۔ معنی بگڑ جانے کا اندیشہ ہے ایسے ہی جہاں الف نہ ہو وہاں کھینچ کر الف بنانے اور جہاں الف ہو وہاں الف نہ پڑھنے سے بھی معنی بگڑ جانے کا اندیشہ ہے۔ امام صاحب کو بہت احتیاط لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔