الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جوتے اتارنے کی جگہ سے اقتداء

سوال

وضو کرنے کی جگہ سے ایک فٹ نیچائی پر قریب دو میٹر چوڑی جوتے اتارنے کی زمین ہے، یہاں جوتے اتارے جاتے ہیں، یہاں نل کی لائن ہے جو ایک میٹر اونچی دیوار سے ملحق ہے، یہاں بھی وضو کیا جاتا ہے، اس ایک میٹر اونچی دیوار کے بعد ایک جگہ جہاں مؤذن وغیرہ سوتے ہیں، اور مسجد کا دیگر سامان رکھا رہتا ہے یہ جگہ صحن مسجد سے قریب چار صفوں کی دوری کی مقدار پر ہے، درمیان میں جوتے اتارنے کی جگہ دونوں جانب وضو کرنے کا مقام ہے، یہاں امام کی اقتداء صحیح ہوگی یا نہیں؟

جواب

یہ جوتے اتارنے کی جگہ طریق عام خارج مسجد ہے، اس کے محض راستہ ہونے کی وجہ سے تو یہ اقتداء سے مانع نہیں لیکن یہ جگہ مسجد نہیں خارج مسجد ہے، اور خارج مسجد بقدر چار صفوں کے جگہ خالی رہنا بھی اقتداء سے مانع ہے، پس اس کا انتظام کیا جائے، کہ اس خالی جگہ میں تین چار مقتدی کھڑے ہو جایا کریں ” ويمنع من الاقتداء طريق تجرى فيه عجلة، درمختار ويفهم ذلك من التعبير عنه في عدة كتب بالطريق…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو