بچے کے کان میں کئی روز بعد اذان دینا
سوال
بعض ملکوں میں قانون ہے کہ بچہ کو پیدائش کے بعد ایک کانچ کے صندوق میں رکھ دیتے ہیں، ہفتہ عشرہ کے بعد بچہ کو دیتے ہیں، ان ایام میں ماں بھی ہسپتال میں رہتی ہے۔ بچہ کو دیکھ تو سکتی ہے مگر چھو نہیں سکتی، تو اس حالت میں ہفتہ عشرہ کے بعد اذان کہیں تو مضائقہ نہیں اذان واقامت کس کان میں ہے؟
جواب
مجبوری کے وقت اس کو مکان پر لا کر اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں تکبیر کہدی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔