بچوں کا ایک کھیل جس میں جوا بھی ہے اور سود بھی
سوال
ایک کھیل بچوں میں چل رہا ہے، کہ ایک تختہ بازار سے لاتے ہیں، بچہ ۱۰/۵ پیسہ لے کر پرچی پھاڑتا ہے، جو نمبر نکلتا ہے اسی کے مطابق پیسہ بچہ کو مل جاتا ہے، اور اگر نہ نکلے تو بچے کو کچھ نہیں ملتا؟
جواب
اس کھیل میں جوا بھی ہے اور سود بھی، بچوں کو ہرگز اس کی اجازت نہ دی جائے اس مقصد کے لئے ان کو پیسے نہ دیئے جائیں، ان کی اخلاقی تربیت بڑوں کے ذمہ ہے، اس سے غفلت برتناحق تلفی اور بچوں پر ظلم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔