أَوَّلُ مَا خَلَقَ اللَّهُ نُورِى
سوال
اَوَّلُ مَا خَلَقَ اللَّهُ نُورِى، اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے میرے نور کو پیدا کیا۔ آیا یہ حدیث ہے یا نہیں؟
جواب
مجمع البحار کے حاشیہ میں اس کو حدیث کہا ہے (الیواقیت والجواہر ص ۲۰ ج ۲) میں بھی اس کو حدیث لکھا ہے۔ فتاوی ابن حجر مکی ص ۴۴ و ۲۰۶ ر میں اس کے مضمون کو عبد الرزاق سے حدیث نقل کیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔