محدث کی تعریف
سوال
محدث و محدث میں کیا فرق ہے؟ کیا ہندوستان میں اس وقت بھی کوئی محدث حیات ہیں یا نہیں؟ یا حضرت مولانا محمود حسن اسیر مالٹا شیخ الہند ہندوستان میں خاتم المحدثین تھے۔ بعض عالم اب بھی اپنے نام کے ساتھ محدث لکھتے ہیں یہ کہاں تک صحیح ہے؟
جواب
محدث، بے وضو کو کہتے ہیں اور جو شخص حدیث دانی کا مدعی ہوا اور وہ فقہ وحدیث کا ماہر نہ ہوتو استہزاء کے طور پر اسکو بھی کہتے ہیں یہ محدث (علم حدیث کا ماہر) نہیں بلکہ محدث (بے وضو) ہے۔ محدث اس شخص کو کہتے ہیں جس نے علم حدیث کے متون واسانید وعلل، تواریخ کو اصولاً وفروعاً سنداً، پڑھا لکھا ہوا اور اس کے لئے شہروں اور گاؤں کا سفر بھی کیا ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔