الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جس کو کلام پاک کچا یاد ہو کیا وہ بھی بخشش کرائے گا؟

سوال

ایک آدمی نے حافظہ کرنا شروع کیا اور پورا کر لیا۔ ایسا کیا کہ جو پارہ استاذ کو سنانا ہوا سنایا مگر سناتے وقت دسوں غلطیاں ہوئیں اور کبھی غلطیوں کی وجہ سے بھگا دیا کہ جاؤ یاد کرو، ابھی یاد نہیں ہے۔ ایسے ہی قرآن شریف ختم ہو گیا اور رمضان میں کبھی قرآن شریف (تراویح) پورا نہیں کیا۔ بس دو چار پارے سنایا اور حافظہ وغیرہ کی پگڑی وغیرہ کچھ نہیں بندھی۔ ایسے شخص کو حافظ مانا جائے گا یا نہیں؟ یعنی اللہ تعالیٰ کے یہاں یہ حافظ دس آدمیوں کو بخشوانے کا حقدار ہے یا نہیں؟

جواب

جب وہ روزانہ دیکھ کر تلاوت کرتا رہتا ہے اور دماغ کی کمزوری کی وجہ سے محنت کے باوجود یاد نہیں ہوا تو وہ اندھا نہیں اٹھایا جائے گا۔ اور اس کو محنت کا پورا اجر ملے گا اور امید ہے کہ وہ بخشش بھی کرادے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو