قرآن پاک حفظ کر کے بھول جانا
سوال
جو شخص حافظ ہے قرآن مجید بھول گیا کیا حافظ کہلانے کا مستحق ہے یا نہیں بھول جانے والا گنہگار ہے یا نہیں؟
جواب
قرآن مجید یاد کر کے بھلا دینا قرآن کریم کی بہت بڑی ناقدری اور ایک نعمت عظمی کی ناشکری ہے اور ناشکری پر وعید آئی ہے لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيد الآیة ایسے شخص کو خود حافظ ہونے کا دعوی نہیں کرنا چاہئے اگر لوگ اس اعتبار سے حافظ کہیں کہ اس نے حفظ کیا تھا تو گنجائش ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔