نانی کے فاحشہ ہونے کی وجہ سے نواسہ کو حرامی نہیں کہا جائے گا
سوال
ایک عورت ہے، ماشاء اللہ دیندار ہے اس کا شوہر بھی دیندار ہے، مگر لوگ بچوں کو اور بچوں کی ماں کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بچوں کی نانی فاحشہ تھی، اس وجہ سے لوگ عورت کا جو لڑکا ہے اس کے ساتھ شادی کرنے کو منع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حرامی کے ساتھ شادی کرنا حرام ہے، آیا اس حال میں شادی کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر حرامی لڑکا ہے اور ماشاء اللہ دیندار ہے تو اس کے ساتھ شادی کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
کسی بچہ کو اس کی نانی کے فاحشہ ہونے کی وجہ سے حرامی کہنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔ اگر قرآن کریم کے مطابق حکومت ہو تو ایسا کہنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ ایسے بچوں کی شادی بالکل درست ہے۔ اگر بالفرض کوئی حرامی ہو بھی تو اس کی بھی شادی جائز ہے۔ خاص کر جب کہ وہ صالح دیندار ہو۔ البتہ صالحہ لڑکی کی شادی فاسق لڑکے سے نہ کی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔