چچی سے نکاح
سوال
میں نے نکاح ثانی کیا ہے جو رشتہ میں میری چچی لگتی ہے۔ سگی چچی نہیں ہے۔ لیکن اب کچھ لوگ اس پر شبہ کرتے ہیں۔ حضور والا کا فتویٰ مطلوب ہے۔
جواب
اگرسگی چچی بھی ہو اور کوئی دوسرا رشتہ اس سے حرمت والا نہ ہو اور وہ بیوہ ہوکر عدت گزر جائے تو اس سے بھی نکاح شرعاً درست ہے کوئی شبہ نہ کریں لیکن جب بیویاں دو ہوں تو دونوں کے حقوق برابر ادا کرنا لازم ہے۔ ایسا نہ ہو کہ ایک کی طرف جھک جائے اور دوسری کی پرواہ نہ کرے کہ یہ ظلم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔