خطبہ جمعہ کا حکم
سوال
جمعہ کے دونوں خطبے افضل ہیں یا واجب یا سنت؟ اور ایک کو یاد سے یا دونوں کو یاد سے پڑھنا یا دوسرے خطبہ کو کتاب دیکھ کر پڑھنا یا دونوں کو کتاب دیکھ کر پڑھنا سنت ہے یا واجب ہے؟
جواب
نفس خطبہ صحت جمعہ کے لئے شرط ہے اور دو خطبے سنت ہیں اور حضور اکرم ﷺ سے دونوں حفظ ہی ثابت ہیں اگر کسی کو حفظ نہ ہوں تو کتاب میں دیکھ کر پڑھے والرابع الخطبة وكفت تحميدة او تهليلة او تسبيحة بنيتها ويسن خطبتان بجلسة بينهما اه درمختار لان المسنون هو تكرارها مرتين والشرط احداهما ردالمحتار ج ارص ۷۸۴ر.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔