کیا لونڈیوں کے ساتھ صحبت بلا نکاح درست ہے؟
سوال
حضور ﷺ کے زمانے میں لونڈیاں اور غلام فروخت ہوتے تھے کیا ان لونڈیوں کو خرید کر بغیر عقدان کے ساتھ صحبت کرنا جائز تھا یا نہیں؟ یہاں ایک صاحب فرماتے ہیں کہ زرخرید لونڈی کے ساتھ بغیر عقد کے حضور ﷺ کے زمانے میں بھی صحبت کرنا جائز نہیں تھا کتاب وحدیث سے حوالہ عنایت فرما کر جواب دیں مہربانی ہوگی؟
جواب
شرعی لونڈی جو جہاد میں گرفتار کر کے لائی جائے وہ جس کے حصہ میں آ جائے اس کو اس سے صحبت کرنا جائز تھا اس کے ساتھ عقد نکاح کی ضرورت نہیں تھی ایسی باندی کو مالک فروخت بھی کر سکتا تھا لیکن اگر کسی سے عقد کر دیا تو مالک کو اس سے صحبت کی اجازت نہیں تھی یہ مسئلہ کتب حدیث وفقہ میں موجود ہے قرآن کریم میں بھی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔