حیلہ اسقاط
سوال
میت کو جنازہ گاہ میں لوگ لے جاتے ہیں تو قبل از جنازہ ایک قرآن شریف لے کر ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑا کر طواف کراتے ہیں بعدہ کچھ رقم ملا صاحب کو دی جاتی ہے یہ افعال به نیت اسقاط معاصی کے لئے کئے جاتے ہیں، اور یہ ایک حیلہ سمجھا جاتا ہے کیا یہ مسئلہ اسقاط کسی حدیث نبویہ یا کسی صحابہ یا کسی ائمہ مجتہدین میں سے ثابت ہے یا نہیں۔ بینوا بالبرہان و توجروا۔
جواب
یہ طریقہ اسقاط معاصی کا بے اصل ہے، بدعت اور نا جائز ہے، اگر ملا صاحب غریب و مستحق ہیں تو ان کو خیرات کرنا اور میت کو ثواب پہنچانا درست ہے، اسی طرح دوسرے غرباء کو کھانا دینا یا رقم نقد دینا یا کپڑا یا اور کوئی چیز ایصال ثواب کی نیت سے دینا مستحسن ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔