میت کیلئے کتنے کپڑے؟
سوال
ایک گاؤں کے امام صاحب گاؤں والوں کو کہتے ہیں کہ میت مذکر کے کفنانے میں میت کو دینے والے کپڑے لفافہ، ازار اور کفنی یہ کپڑے دینے چاہئیں اور کہتے ہیں کہ اس سے زیادہ دیں گے تو گنہگار ہوں گے، اور اسی طرح سے عورت کے کفنانے میں پانچ کپڑے بتاتے ہیں، اس سے زیادہ دینے میں گنہگار بتاتے ہیں اور گاؤں والے کہتے ہیں کہ مرد کی میت کو ایک صافہ اور ایک تہد یا لنگی بھی ہونی چاہئے اور اسی طرح عورت کیلئے بھی ایک شلوار یا تہد دینا ضروری بتاتے ہیں اور دیتے بھی ہیں، تو اس مسئلہ کا مفصل جواب تحریر فرمائیں۔ کرم ہوگا۔
جواب
مرد کے کفن میں تین کپڑے مسنون ہیں، دو چادریں ایک قمیص جس کو کفنی کہتے ہیں ایک چادر کو ازار کہتے ہیں، دوسری چادر کو لفافہ کہتے ہیں، اس سے زائد کپڑا کفن میں دینا سنت نہیں، عورت کے کفن میں دو کپڑے زائد ہیں، ایک خمار جس میں اسکے بالوں کو محفوظ کیا جائے دوسرا سینہ بند۔ ازار عورت کیلئے شلوار کی جگہ ہے، مرد کیلئے تہد کی جگہ ہے، علیحدہ نہ شلوار سنت ہے نہ تہد۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔