صحاح ستہ پر اعتماد نہ کرنا
سوال
ایک شخص یہ کہتا ہے کہ مراد آباد میں جامعہ قاسمیہ کی صحاح ستہ کی کتابیں سراسر غلط ہیں انہوں نے کچھ حدیثیں اپنی طرف سے بنا کر لکھوادی ہیں اور ان کتابوں میں توحید بھی ہے، تو توحید کو بھی غلط قرار دیتا ہے، کیوں کہ لفظ سراسر میں سب کچھ آگیا، لیکن وہ شخص کلمہ گو ہے مگر بدعتی خیال کا ہے اس کا اعتبار حدیث کی کتابوں پر نہیں ہے تو وہ شخص کافر ہوا یا مشرک یا مرتد؟ جواب باصواب دے کر جزاء دارین حاصل کریں۔ بینوا توجروا
جواب
اس شخص سے دریافت کیا جاوے کہ وہ کچھ حدیثیں جو کہ اپنی طرف سے بنا کر لکھوا دی ہیں وہ کیا ہیں اور کس نے بنا کر لکھوائی ہیں، جامعہ قاسمیہ کی صحاح ستہ کہاں ہیں کیا وہ صرف جامعہ قاسمیہ میں ہیں یا دوسری جگہ بھی موجود ہیں؟
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔