لاعلمی کی وجہ سے آیت قرآن کا انکار کرنا
سوال
عمر غیر معتبر آدمی ہے خالد عمر پر کوئی اعتبار نہیں کرتا عمر نے قرآن کی تلاوت کی، خالد نے خیال کیا کہ یہ صرف برتری ظاہر کرنے کے لئے کہہ رہا ہے اور کہا کہ یہ قرآن پاک کی آیت نہیں ہے، کیوں کہ عمر پر اعتبار ہی نہیں تھا حالانکہ وہ قرآن پاک کی آیت تھی خالد نے استغفار کر لیا ہے، تو کیا خالد کو تجدید ایمان کی ضرورت ہے؟
جواب
اگر وہ خود آیت کو پہچان نہیں سکا تو عمر کو غیر معتبر سمجھ کر اس نے انکار کر دیا تو اس سے اسکا ایمان ختم نہیں ہوا احتیاطاً تجدید ایمان کا تو ویسے بھی حکم ہے، وہ کرتے رہنا چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔