الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تنخواه دار مدرس اجیر خاص ہے یا اجیر مشترک؟

سوال

تنخواہ دار مدرس اجیر خاص ہوتا ہے یا اجیر مشترک؟ اور انقطاع کے لئے مدرسہ نے جو جو چیزیں اس کے حوالہ کی ہیں مثلاً پنکھا وغیرہ ان چیزوں کا وہ مدرس امین ہوتا ہے یا شرعاً اس کی کیا حیثیت ہوتی ہے؟

جواب

جبکہ مدرس کے لئے اوقات متعین کر دیئے گئے تو ان اوقات میں وہ اجیر خاص ہے ان اوقات میں اس کو دوسرا کام اجارہ پر کرنا جائز نہیں، بغیر اجارہ کے معمولی مختصر سا کام جس پر عرفا چشم پوشی کی جاسکتی ہے کہ اس سے مدرسہ کے کام میں کوئی معتد بہ حرج نہ ہو یا وہ ضروریات میں سے ہو اس کی اجازت ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو