زیارت روضہ پاک علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کا ادب
سوال
بہار شریعت ششم ص ۱۶۷ء میں ہیکہ امام محمد بن الحاج مکی مدخل میں اور امام محمد قسطلانی مواہب لدنیہ میں اور ائمہ دین فرماتے ہیں لا فرق بین موته وحياته اعنى فى مشاهدته لامته ومعرفته باحوالهم ونياتهم وعزائمهم وخواطرهم وذلك عندهم جلى لاخفاء فيه انتهى کیا مدخل اور مواہب لدنیہ میں یہ لکھا ہے اور یہ کتابیں معتبر ہیں یا نہیں، اگر ہیں تو اس عبارت کا صحیح مطلب کیا ہے مفصل جواب مرحمت ہو ضرورت ہے؟
جواب
بہار شریعت یہاں موجود نہیں معلوم نہیں کہ اس میں اس عبارت سے کیا استدلال کیا ہے، یہ عبارت مدخل، ج ۱ ص ۲۵۹ میں موجود ہے اسی طرح مواہب لدنیہ ج ۲ ص ۵۰۸ میں ہے مطلب اس کا یہ ہے کہ جو شخص حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہو، ظاہری احترام کے ساتھ قلب کی بھی نگہداشت رکھے کہ کوئی خیال جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی شان گرامی کے خلاف نہ آنے پائے، غرض جس طرح آپ کی حیات میں…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔