بیمار لڑکی کی شادی کی، مرگئی، کون ذمہ دار؟
سوال
(۱) زید نے اپنی لڑکی کا مورخہ ۱۸ / دسمبر ۱۹۷۷ء کو عمر کے ساتھ نکاح پڑھا دیا تھا، جو صرف تین مہینے ۱۸ دن زندہ رہ کر یکم اپریل ۱۹۷۸ ء کو ٹی بی دواخانہ میں انتقال کر گئی؟ (۲) زید کو یہ معلوم تھا کہ اس کی لڑکی ٹی بی کی مریضہ ہے، تیسرے درجہ میں بیمار ہے، یہ سب جانتے ہوئے شادی کرادی، اس بچی کی موت کا ذمہ دار کون ہوگا؟
جواب
۲/۱ جبکہ اس لڑکی کو کسی نے قتل نہیں کیا، تو اس کی موت کا کوئی ذمہ دار نہیں، علاج کی کوشش کے باوجود نہیں بچی تو کسی کا کیا قصور۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔