بچوں کو لٹو وغیرہ کھیلنا
سوال
بچوں کو لٹو کھیلنے کی اجازت دی جائے یا نہیں؟ اسی طرح ترکی ٹوپی اور کوٹ پہننے کی اجازت دی جائے یا نہیں، اگر اجازت دی جائے تو کس عمر تک اگر بیان فرمائیں گے تو مہربانی ہوگی؟
جواب
اگر چہ یہ چیزیں بچوں کے حق میں حرام نہیں تاہم جس قدر اچھے اخلاق وافعال کا ان کو عادی بنایا جائے گا اسی قدر بڑے ہو کر ان پر اثر ہوگا، جو کوٹ کسی غیر قوم کا شعار نہیں وہ درست ہے، بڑے کے حق میں بھی بچے کے حق میں بھی، ترکی ٹوپی بھی درست ہے، لٹو کی بھی اجازت ہے بشرطیکہ قمار نہ ہو لیکن سنت کے موافق لباس اور معاشرت اختیار کرنا موجب برکت وثواب ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔