الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دفینہ معلوم کرنے کا طریقہ

سوال

اگر کوئی شخص اپنے گھر کا دفینہ معلوم کرنا چاہے تو معلوم ہو سکتا ہے یا نہیں؟ کیا طریقہ ہے کہاں نقشہ بھیجنا پڑے گا؟ پرانے آدمی بتاتے ہیں کہ روپیہ ہے مگر ثابت نہیں ہے کہاں پر ہے؟ اگر مل جائے تو ضرور آپ کی محنت ادا کروں گا، ورنہ آخرت میں معلوم کرونگا؟

جواب

دفینہ معلوم کرنے کا طریقہ یا نقش میں نہیں جانتا، آپ خدا کے سامنے جا کر دعویٰ کریں گے تو میں وہاں بھی عرض کر دوں گا کہ میں نے اس کا طریقہ نہ قرآن میں پڑھا ہے نہ حدیث میں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو