شان خداوندی میں گستاخی کرنے والے کے ساتھ سلوک
سوال
غیر مسلم اللہ کی شان میں گستاخیاں کرتا ہے۔ ظاہر ہے اگر اس کو اللہ کی عظمت کا علم ہو جاتا تو ایسا نہ کرتا۔ علم رکھنے والے کے لئے ایسے موقع پر خاموشی اختیار کرنا کیسا ہے؟ سمجھانے پر نہ ماننے پر جسمانی تکلیف پہونچانے کا حق ہے یا نہیں؟ جبکہ قدرت ہو۔
جواب
کیا جسمانی تکلیف پہونچانے سے اس کی اصلاح ہو جائے گی، جبکہ وہ بے علم ہے۔ اصلاح کی صورت تو یہ ہے کہ اخلاق و شفقت سے اس کو اللہ تعالیٰ کی عظمت کا علم کرایا جائے اور عقیدہ درست کیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔