الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

لڑکیوں کا لڑکوں کے ساتھ اسکول وغیرہ میں رہنا

سوال

جو لڑکی مردوں کے اسکول میں نامحرم لڑکوں کیساتھ تعلیم حاصل کرے گی اور نامحرم کے ساتھ ہر قسم کا خلا ملا خلوت جلوت میں ہوگا تو اس کے والدین گنہگار ہوں گے، یا نہیں؟ تو ان کے گھر والوں کے ساتھ تمام مسلمانوں کو کیا برتاؤ کرنا چاہئے؟ غیر محرم مرد غیر محرم عورت جوان کے ساتھ جس کا شوہر زندہ ہو ایک کمرے میں اکھٹا رہنا جائز ہے یا نہیں؟ اکثر یا وہ علیحدہ کمرے میں رہتے ہیں، کوئی تیسرا شخص نہیں ہوتا کیا اس میں گناہ کبیرہ لازم آتا ہے، اور مہر کی ادائیگی کا حقدار وہ مرد ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب

اگر والدین نے اس کی اجازت دی ہے اور لڑکی کے اس طرز سے خوش ہیں تو والدین بھی بڑے گنہگار ہوں گے، اس طرح ان دونوں کا کمرے میں رہنا حرام ہے، اس حرام کام سے مہر لازم نہیں ہوتا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو