الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کافرہ عورت کو بیوی کی طرح رکھنا

سوال

ایک مسلمان جوان عاقل بالغ اپنی زوجہ منکوحہ کو آٹھ نو سال سے اپنے ساتھ نہیں رکھتا اور ایک کافرہ عورت جوان ساتھ رکھتا ہے، اس عورت کے متعلق دریافت کرنے سے وہ کہتا ہے کہ نوکر ہے، مگر ظاہری معاملات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کی بی بی ہے، علاوہ ازیں وہ سرکاری نوکری کرتا ہے، اور جہاں قیام کرتا ہے اس عورت کو بھی ساتھ رکھتا ہے، اور اس وقت وہاں اس کا کوئی خویش واقارب نہیں رہتا بلکہ وہ شخص اور وہ عورت ایک ساتھ رہتے ہیں، اور اس شخص کے کھانے پینے غرض ہر کام وہ ہی عورت کرتی ہے، اب براہ خدا فرمائیے؟ (الف)

جواب

(الف) اجنبیہ عورت کو نوکر رکھنا شرعاً درست ہے، لیکن اجنبیہ کے ساتھ خلوت حرام ہے۔ (ب) بلا دلیل شرعی کسی کو زانی کہنا حرام ہے، خواہ اس کے کتنے ہی وسیع تعلقات ہوں لیکن اس کو بھی لازم ہے کہ ایسے تعلقات نہ رکھے جس سے لوگوں کو بدگمانی کا موقع ہو، ایسے تعلقات رکھنا بھی شرعاً ممنوع ہیں۔ (ج)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو