جس عمامہ پر چاندی کے نقش ہوں اس کا استعمال
سوال
جس عمامہ پر چاندی کے تاروں کے نقش کئے گئے ہیں، کیا ایسے عمامہ کو استعمال کرنا جائز ہے؟ اور اس کو سر پر باندھنا کیسا ہے؟
جواب
اگر یہی نقش کنارے پر چار انگل سے کم یا برابر ہے، تو اجازت ہے، پھر خواہ وہ اتنا گنجان ہی کیوں نہ ہو جس سے کپڑا چھپ جائے، درمختار میں یہ مسئلہ موجود ہے، اگر کنارے پر نہیں بلکہ تمام عمامہ پر ہے اور سب کو جمع کر کے دیکھا جائے تو چار انگل سے زائد نہ ہو تب بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔