الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کانگریس اور کمیونزم کی تفصیل

سوال

زید ایک مسلمان معتقد خدا ورسول اور پابند صوم وصلوٰۃ ہے لیکن وہ سیاسی حیثیت سے کمیونسٹ پارٹی کو پسند کرتا ہے۔ اس کا ممبر اور اس پارٹی کو ووٹ دینا چاہتا ہے۔ ایک مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ زید گنہگار ہے۔ کیونکہ کمیونزم کا اصل الاصول انکارِ خدا ومذہب ہے۔ کیا مولوی صاحب مذکور کا فتوی صحیح ہے؟ - ۲۔

جواب

کمیونزم کی بنیاد خدا اور مذہب کے انکار پر ہے۔ اعتقاداً اس کے مسلک کو تسلیم کرنا دین اسلام سے خروج کے مرادف ہے مگر بعض مسلمان جن کو اس حقیقت اور بنیاد کی خبر بھی نہیں وہ محض ایک سیاسی پارٹی کی حیثیت سے شریک ہو جاتے ہیں ان کو اصل حقیقت سے باخبر کر کے روکنا بہت ضروری ہے ورنہ انجام کار ممکن ہے کہ رفتہ رفتہ اعتقاداً بھی وہ اس مسلک کو اختیار کر لیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو