الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا تارک فرائض سنی کہلانے کا حقدار ہے؟

سوال

زید اپنے آپ کو پکا سنی مسلمان کہتا ہے، زید نہ تو پنجگانہ نماز ادا کرتا ہے اور نہ استنجاء پاک کرتا ہے اور نہ رمضان المبارک کے فرض روزے رکھتا ہے زکوۃ بھی ادا نہیں کرتا۔ اس کے باوجود زید اپنے آپ کو قوم کا سردار بھی کہتا ہے اور قوم کے آدمی بھی اس کے حکم کو مانتے ہیں۔ اس حالت میں زید اور ایسی قوم کیلئے شرع کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر یہ واقعہ صحیح ہے تو زید تارک فرائض ہے اور سخت گنہگار ہے، جس کی ساری زندگی خلاف سنت ہو وہ سنی کیسے کہلائے گا، وہ سردار بننے کا بھی حقدار نہیں، ایسے آدمی کو سردار بنانا بڑی بد قسمتی اور محرومی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو