تقلید
سوال
زید کہتا ہے کہ مسلمان جب تک تقلید کا قائل رہتا ہے اس وقت تک اس میں ایمان ہی نہیں آسکتا کیا زید کا یہ کہنا درست ہے کیا واقعی مقلدین بے دین ہوتے ہیں جب کہ ان لوگوں کے اندر بڑے بڑے عابد زاہد صوفی متقی پرہیز گار عالم محدث مفسر مبلغ دین کے داعی سبھی کچھ پائے جاتے ہیں مختلف خطابوں سے کروڑوں مسلمان مؤدبانہ طریق پر کسی صاحب کو شیخ الاسلام، کسی کو امام ربانی کسی کو شیخ الحدیث کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
جواب
تقلید کے معنی ہیں کہ جو شخص مجتہد نہ ہو وہ حکم دین کے بارے میں مجتہد کے قول کو تسلیم کر لے اس اعتماد پر کہ اس نے یہ حکم دلیل شرعی (کتاب،سنت، واجماع قیاس شرعی) سے بتایا ہے اسکے پاس اس حکم کی دلیل موجود ہے اور خود اس سے دلیل کا مطالبہ نہ کرے یہ تقلید صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں بھی تھی کہ ایک صحابی دوسرے صحابی سے دینی مسئلہ پوچھتے تھے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔