شیعہ کے لئے ایصال ثواب
سوال
زید حافظ قرآن، اور ایک مسجد میں امام ہے اور زید کو ایک شیعہ نے اپنے قبرستان میں قرآن شریف پڑھنے کے لئے مقرر کیا ہوا ہے۔ زید روز مرہ صبح کو شیعہ قبروں پر ایک پاره یا کم وبیش پڑھ کر ایصال کرتا ہے۔ چند مسلمانوں نے زید پر اعتراض کیا بوجہ مندرجہ بالا زید کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ زید کہتا ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے عبداللہ ابن ابی منافق یہودی کے لئے ایصال ثواب کیا اور شیعہ مذہب پر علماء حنفیہ نے متفقہ فتویٰ کفر نہیں دیا۔ ایسی صورت میں جب کہ وہ مسلمان ہیں یقیناً اس کی مذہب رکاوٹ نہیں کرتا۔
جواب
انکے عقائد دریافت کر لئے جائیں اگر وہ شیعہ عقیدہ کفریہ رکھتے تھے تو ان کیلئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کرنا حرام ہے اس صورت میں اگر باز نہ آئے اور اس سے بہتر امامت کا اہل دوسرا شخص موجود ہو تو اس کو امام بنانا چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔