الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

باره امام

سوال

علماء تشیع کا بیان ہے کہ بارہ امام خدا کے مقرر کردہ ہیں اور دوسروں کے امام ہیں جن کا نام امام بندوں نے انتخاب کیا ہے۔ لیکن صرف تین سے کام نہ چل سکنے کی بنا پر ایک اور کو شامل کر لیا۔ اس طرح اماموں کی تعداد چار ہوگئی۔ ہر زمانہ میں امام کا انتخاب عمل میں آتا ہے۔ اس لئے تین کو رضوان اللہ علیہم اجمعین کہتے ہیں، اور چوتھے کو کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ بارہ امام جن کا انتخاب خدا نے کیا ہے وہ صحیح ہیں اور دوسرے غلط ہیں من گڑھت ہیں۔

جواب

ان علماء تشیع سے پوچھ کر قرآن پاک کی وہ آیت لکھیں جس میں بارہ اماموں کو نام بنام متعین کیا گیا ہو، اگر حدیث شریف میں ان کے نام حضرت نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمائے ہوں تو وہ حدیث ان سے دریافت کر کے الفاظ حدیث مع تعیین کتاب وسندِ حدیث تحریر کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو