غیر جنس سے اپنا دین وصول کرنا
سوال
ایک صاحب کے ذمہ میرے ٹرک کا کرایہ ۹۵ روپے باقی تھے، میرے ٹرک ڈرائیور نے ان کی سائیکل چھین لی، اب وہ سائیکل، ۱۰ ر ماہ سے میرے پاس رکھی ہے، باجود تلاش کے نہ وہ ملے اور نہ خود آئے، سائیکل میں نے استعمال بالکل نہیں کی، کیونکہ وہ بہت خراب حالت میں ہے، اور مشکل سے اس کی قیمت پچاس روپے ہوگی، کیا میں یہ سائیکل نیو کرنے کے بعد اپنے استعمال میں لا سکتا ہوں، یا فروخت کر کے قیمت اپنے کام میں لاسکتا ہوں؟
جواب
سائیکل جتنی قیمت کی بازار میں ہے اتنی مقدار گویا کہ آپ نے اپنا روپیہ وصول کر لیا، آپ کو اختیار ہے کہ اس کو ٹھیک کرا کے استعمال میں لائیں یا فروخت کر کے قیمت استعمال میں لائیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔