الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بندوق سے کوئی زخمی ہو گیا تو قصور وار کون؟ چلانیوالا یا مالک

سوال

ایک شخص نے دوسرے سے بندوق شکار کے لئے مانگی، اور کہا آپ بھی شکار کو چلیں، گاؤں سے نکل کر بندوق والے نے بندوق زید کو دیدی، زید نے چڑیوں پر فائر کیا، چھرا ایک آدمی کے لگ گیا، بندوق والے نے مصیبت میں پڑ کر چار سو روپیہ بطور رشوت دیکر اپنی جان بچائی، دونوں آدمی صوم و صلوۃ کے پابند ہیں، کیا وہ روپیہ بندوق والے پر پڑنا چاہئے یا زید پر؟

جواب

جس نے بندوق چلائی ہے وہ قصور وار ہے، لیکن اپنی بندوق دوسروں کو دینا بھی جرم ہے، لہذا دونوں ہی قصور وار ہوئے، آپس میں سمجھوتہ کر لیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو