کرایہ کی سائیکل چوری ہو جائے تو ضمان کا حکم
سوال
ایک شخص میری دوکان سے سائیکل کرایہ پر لے گیا تھا، اس کا بیان ہے کہ میں نے سائیکل کارخانہ کے دروازے پر رکھی تھی، لیکن جب میں واپس آیا، تو سائیکل وہاں پر نہیں تھی، کسی شخص نے اٹھا لی، اب دوکاندار کو اس سائیکل کی قیمت لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
وہ سائیکل امانت تھی، اس کی حفاظت لازم تھی، اگر وہ جگہ جہاں سائیکل رکھی تھی، محفوظ جگہ نہیں ہے، وہاں سے کسی کے اٹھا لینے کا اندیشہ تھا، پھر بھی بغیر حفاظت کے انتظام کئے وہاں رکھدی اور کسی نے اٹھا لی تو حفاظت میں کوتاہی کی، جس کی وجہ سے دوکاندار کو ضمان وصول کرنے کا حق حاصل ہے، ورنہ نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔