الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دو سال بعد خیار عیب نہیں

سوال

میں نے مہاجن سے ایک مشین خریدی خریدتے وقت اس کی یہ شرط تھی کہ اگر سال بھر تک یہ مشین خراب ہو گئی تو ہم اس کے ذمہ دار ہیں اس کے کچھ ماہ بعد چلنا بند کر دیا ہم نے اس کی اطلاع کی وہ آکر ٹھیک کر کے اپنی سمجھ سے چلا گیا، مگر پھر بھی نہ چل سکی، اسی طرح دو سال تک بگڑتی رہی پھر میں دو سال بعد مشین کو لا کر کانپور مہا جن کو واپس کرنے لے گیا، جب واپس کرنے کو کہا تو اس نے کہا کہ ہم ٹھیک کر دیں گے، میں نے کہا ہم اس کو لینا نہیں چاہتے اس کو وہ واپس نہیں لیتا براہ کرم تحریر فرمائیں کہ اس کا کیا کیا جائے؟

جواب

جبکہ چار پانچ ماہ بعد میں خراب ہو جانے پر آپ نے اسکو واپس نہیں کیا، نہ قیمت کا کوئی حصہ اور خسارہ واپس لیا اب دو سال کے بعد وصول کرنیکا حق نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو