کتے کی خرید وفروخت
سوال
مسلمان کے لئے کتے کی بیع جائز ہے کہ نہیں؟ ایک شخص کتا پالتا ہے، یا کتے کے بچے کو بھی فروخت کرتا ہے، کتے کے بچے کے بدلے میں بکری کا بچہ لیتا ہے، اور پھر اس بکری کے بچے کو پال کر بیچتا ہے، یا اس بچے سے اس کی بکریوں کی نسلیں بڑھتی ہیں، اس میں سے بیچتا بھی ہے، اور قربانیاں بھی کرتا ہے، اور خیرات بھی دیتا ہے، ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بعض جگہوں سے معلوم ہوا کہ کتے کی بیع و شراء حرام ہے، حرام کس کے نزدیک ہے، اور حرام کی علت کیا ہے؟
جواب
امام شافعی کے نزدیک کتا نجس العین ہے، خنزیر کی طرح اس کی بیع نا جائز ہے امام ابو حنیفہ کے نزدیک اس کے نجس العین ہونے کی کوئی دلیل نہیں، شکار کے لئے کتا پالنا جائز ہے کتے کے ذریعہ شکار کی اجازت قرآن کریم میں ہے ”وما علمتم من الجوارح مكلبين تعلمونهن مما علمكم الله فكلوامما امسكن عليكم الآية)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔